ممبئی ، 14 اکتوبر (یو این آئی) چوطرفہ خریداری کی بدولت شیئر بازار نے آج پھر ایک نئی تاریخ رقم کی۔ خریداری کی بدولت ، جہاں سینسیکس نے 61 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کی‘ وہیں نفٹی بھی 18300 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔
بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 351 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اب تک کی ریکارڈ سطح 61088.82 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
شروع میں یہ 61014.23 پوائنٹس کی کم سطح تک اترا لیکن اس کے بعد خریداری کی بنیاد پر یہ بڑھ کر 61216.26 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ ابھی یہ 375.899 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 61101.71 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 111 پوائنٹس کے اضافے سے 18272.85 پوائنٹس پر کھلا۔ فروخت کی وجہ سے یہ 18254.50 پوائنٹس پر آگیا ، لیکن جب خرید نے زور پکڑ لیا ، یہ 18323.20 پوائنٹس کی آل ٹائم ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
ابھی یہ 0.80 فیصد بڑھ کر 18307.80 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔