ممبئی، 30اپریل (یو این آئی) مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول کے نتائج سے شیئر بازار میں آج سرمایہ کاروں میں مایوسی نظر آئی اور چوطرفہ فروخت کے درمیان ہفتہ کے آخری کاروباری دن سینسیکس دو فیصد گر گیا۔
بی ایس ای کا 30شیئروں والا سینسیکس 405پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ کھلا اور کاروبار بند ہوتے وقت جمعرات کے مقابلہ میں 983.58پوائنٹ یعنی 1.98فیصد نیچے 48,782.36پوائنٹ پر بند ہوا۔
اس سے پہلے چار دن میں سینسیکس 1,885پوائنٹ چڑھا تھا۔