ممبئی، 21 ستمبر (یو این آئي) غیر ملکی بازاروں سے ملنے والے منفی اشاروں کے درمیان زراعتی اصلاحات کی قانون سازی پر جاری گھمسان اور کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کی وجہ سے حوصلہ پست سرمایہ کاروں کے ذریعہ فروخت کے دباؤ میں پیر کے روز کاروبار کے دوران گھریلو شیئر بازار بھی پوری طرح زمیں بوس ہوگیا۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینیکس 38،812.69 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبارکے اوقات کے دوران، یہ تقریبا 740.47 پوائنٹس یعنی1.91 فیصد کی کمی کے ساتھ 38،105.35 پوائنٹس پر آگیا۔ سینسیکس کی صرف تین کمپنیوں کوٹک بینک، ٹی سی ایس اور انفوسیس کو ہی سب سے زیادہ فائدہ ہوا۔ باقی تمام کمپنیوں میں فروخت کا زور رہا۔
نفٹی کی حالت بھی ایسی ہی تھی۔ یہ بھی گراوٹ کےساتھ 11،503.80 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروباری اوقات کے دوران یہ بھی 2.13 فیصد یعنی 245.05 پوائنٹس کی گراوٹ سے 11،259.90 پوائنٹس پر آگیا۔ نفٹی کی 50 کمپنیوں میں سے اس وقت صرف تین کمپنیوں کوٹک بینک، ٹی سی ایس اور انفوسیس میں اضافہ ہوا اور باقی 47 کمپنیوں میں گراوٹ درج کی گئی۔