ممبئی ، 4 ستمبر (یواین آئی) عالمی سطح پر اسٹاک مارکیٹوں میں سست روی کے آثار کی وجہ سے جمعہ کو گھریلو شیئر بازاراوندھے منہ گر گئے ۔
بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا انڈیکس جمعرات کے 38990.94 پوائنٹس کے مقابلہ میں آج 665.94 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38325 پوائنٹس پر کھلا۔ ابتدائی ایک گھنٹہ کے کاروبار میں انڈیکس 38575.40 اوپراور نیچے 38299.12 پوائنٹس گرنے کے بعد فی الحال 453.82 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38537.12 پوائنٹس پر کاروبار کررہاہے ۔
نفٹی فی الحال 136.45 پوائنٹس کی گراوٹ سے 11391 پر یعنی 45۔136 پوائنٹس نیچے ہے۔ اس سے پہلے نفٹی اونچائی میں 11409.80 اور نیچے 11332.85 پوائنٹس گرا تھا۔