کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال مارچ سے عمرے کی عارضی معطلی کے بعد زائرین کے پہلے گروپ نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب چاربجے سے مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر مکہ مکرمہ میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے اسکے ساتھ عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے تیاریاں پہلے ہی مکمل تھیں۔









