مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ایک چھاپے کے دوران 7 فلسطینیوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ڈان اخبار میں شائع خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے آپریشن جاری ہے، فائرنگ سے زخمی ہونے والے 6 افراد کو جینن کے سرکاری ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جبکہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے ایک اور شخص کو قریبی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔









