بجنور، 10 دسمبر (یو این آئی) اترپردیش میں اس ضلع کے دھامپور علاقہ میں کل رات ہونے والے ایک سڑک حادثہ میں ایک ہی کنبہ کے سات اراکین ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ ہریندر سنگھ یادو نے بتایا کہ ضلع مراد آباد کے بنگلہ گاؤں کے چند افراد شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے وین میں سوار ہوکر کل صبح نگینہ گئے تھے۔ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جب یہ لوگ واپس اپنے گھر آرہے تھے، تبھی بجنور ۔ دھامپور شاہراہ پر ان کی وین کو ایک ٹرک نے ٹکر ماردی۔ اس حادثہ میں ایک عورت اور 15 برس کے ایک بچہ سمیت سات افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔