مرینا 30 مئی (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع کے سول لائن تھانہ علاقہ میں پولیس نے غیر قانونی جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر چار خواتین اور تین افراد کو رنگے ہاتھ گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ گاوں زوری میں واقع ہوم گارڈ آفس کے قریب نریندر راوت کے مکان میں وہ اور اس کی بیوی جسم فروشی کا غیر قانونی کاروبار کر رہے ہیں۔
پولیس نے آج اچانک چھاپہ مار کر چار خواتین اور تین گاہکوں کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کیا ہے۔