متنازعہ زرعی قوانین کی واپسی کے لیے کسانوں کا دباؤ مرکز کی مودی حکومت پر لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اس درمیان 40 کسان تنظیموں کی مودی حکومت کے ساتھ ساتویں دور کی بات چیت شروع ہو گئی ہے۔
یہ میٹنگ وگیان بھون میں ہو رہی ہے اور حکومت پرامید ہے کہ کسانوں کے لیے اطمینان بخش ضرور نکل جائے گا۔ دوسری طرف کسان لیڈروں نے کہہ رکھا ہے کہ اگر آج زرعی قوانین کو واپس لینے اور ایم ایس پی پر قانون بنانے کا فیصلہ نہیں لیا گیا تو پھر کسان تحریک میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔