لکھنؤ: کانپورمیں مغویہ لیب ٹیکنیشین سنجیت یادو کےاہل خانہ سےملنے کانپور جارہے ریاستی کانگریس صدر اجے کمار للوسمیت سابق وزیر آر کے چودھری ،ریاستی جنرل سکریٹری منوج سمیت درجنوں کانگریسیوں کو جمعہ کو گرفتارکر لیا گیا۔ کانگریس ہیڈکوارٹر کے سامنے سے گرفتارکانگریسیوںکو دیرشام رہاکردیا گیا۔
ریاستی کانگریس صدر اجے کمارللونے الزام عائدکیاکہ ریاست کا نظم ونسق جرائم پیشہ عناصرکےآگے بےبس ہوکر سرینڈر کرچکا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ سے ریاست نہیں سنبھل رہی ہے۔
ایسے میںانہیں فوراً استعفیٰ دے دینا چاہئے۔اس سے قبل ریاست کے نظم ونسق اور مجرمانہ واردات کی مخالفت میں کانگریس ہیڈکوارٹرمیں ریاست کے نظم ونسق کی’ آتماکی شانتی‘ کیلئے شراد اور شانتی پاٹھ کا انعقادکیاگیااس دوران کانگریسیوں نے اپنے بال اترواکر ریاست کے نظم ونسق پر احتجاج کیا۔
اجے کمارللونےکہاکہ ریاست میں اس وقت مجرم- پولیس گٹھ جوڑ کے سبب نظم ونسق درہم برہم ہوچکاہے۔ جرائم پیشہ عناصرکوپولیس سمیت اقتدارمیں بیٹھے لوگوں کا تحفظ حاصل ہے۔انہوںنے حال ہی میں ہوئے قتل، عصمت دری اور خودسوزی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصرکی حوصلہ شکنی اور قدغن لگانے کے بعد یوگی کی پولیس کانگریس رہنماؤں اور کارکنوں پر فرضی مقدمات عائدکررہی ہے ۔کانپورکے سنجیت یادوکا اغوااور زریرغمال اور بعدمیں قتل اسی کا نتیجہ ہے۔
سابق وزیر آرکے چودھری نےکہاکہ پوری ریاست میں قتل، عصمت دری اور خودسوزی کی واردات ہو رہی ہے۔ لوگوں کی سنوائی نہ پولیس کرہی ہے اورنہ ہی انتظامیہ واقتدار میں بیٹھے لوگ۔ مسٹر چودھری نےکہاکہ ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی کامیابیوںمیںدلتوں کا سب سے زیادہ استحصال بھی شامل ہے۔
وہیں ریاستی کانگریس صدر اجے کمارللو، سابق وزیر آرکے چودھری، منوج یادوکے ساتھ کانپور جاتے وقت گرفتارہونےوالے کانگریسیوں میں مکیش سنگھ چوہان، ابھیمنیوسنگھ، ڈاکٹر شہزاد عالم، ڈاکٹر آر سی اپریتی، پربھاکرمشرا، شاہدعلی، اسلام علی، آلوک سنگھ ریکوار، اشوک اپادھیائے ،مرلی منوہر، سنجے کشیپ، پربھات گپتاسمیت دیگرکانگریسی شامل تھے۔