لکھنؤ: کانگریسی کی پالیسیوں اور قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے منگل کو بہوجن سماج پارٹی اور سماجوادی پارٹی چھوڑکر فتحپور اور چترکوٹ کے کئی لوگوں نے کانگریس کی رکنیت اختیار کی۔
پارٹی ترجمان ڈاکٹرانوپ پٹیل نے بتایا کہ فتحپور سے بی ایس پی چھوڑکر کانگریس میں شامل ہونے والوں میں خصوصی طورپر سابق ضلع صدر ڈی ایس -۴ ڈاکٹر اتل کمار، ڈاکٹر رام چرن پاسی، نظام الدین خاں، شعیب خاں، محمد قاسم خاں، رضوان خاں اور سماجوادی پارٹی چھوڑ کر دھرمیندر تیواری، محمد عرفان، محمد ارشاد خاں، رام چرن سونی سمیت بی ایس پی کارکنوں اور دلیپ تیواری سمیت دیگرافرادنے کانگریس کی رکنیت اختیارکی۔
اس موقع پر ریاستی کانگریس صدر اجے کمار للو نےکہاکہ یہ ریاست میںتبدیلی کا اشارہ ہے۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس انچارج انتظامیہ دنیش سنگھ ،فتحپور کے شیواکانت تیواری سمیت دیگر رہنماؤں نے پارٹی میں شامل ہونے والوںکا استقبال کرتے ہوئے مبارک باددی۔