لکھنؤ: کہرے کی وجہ سے دوشنبہ کو درجنوں ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے کئی گھنٹے کی تاخیر سے چارباغ پہنچیں۔ ڈیڑھ درجن سے زیادہ ٹرینیں کہرے کے سبب ساڑھے بارہ گھنٹے تک تاخیر سے چارباغ پہنچیں۔ سب سے زیادہ لال گڑھ سے ڈبرو گڑھ جانے والی اودھ آسام ایکسپریس ساڑھے بارہ گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔









