اجمیر، 19 مارچ (یو این آئی) راجستھان کے اجمیر میں واقع صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں ماہ شعبان کی 15ویں شب شب برات کے موقع پر زائرین کی بھیڑ امڈ پڑی ۔
اجمیر میں شب برات کے موقع پر درگاہ شریف میں رات بھر دعائیہ کلمات کا سلسلہ آج صبح تک جاری رہا۔
اس رات زائرین اور عقیدت مند اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں اور آنے والے دنوں کیلئے خوشحالی اور رحمت کی دعا کرتے ہیں۔