نئی دہلی، 13: حکومت نے ملک میں مختلف آفات سے نمٹنے کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے اور موجودہ نظام و میکانزم کو مضبوط کرنے کے لیے 8,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی تین بڑی اسکیموں کا اعلان کیا ہے ۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو یہاں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزراء کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ان منصوبوں کا اعلان کیا۔
پہلے منصوبے کے تحت ریاستوں میں فائر سروس کی توسیع اور جدید کاری کے لیے پانچ ہزار کروڑ روپے کا پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ اس کا مقصد فائر فائٹنگ سسٹم اور ڈھانچے کو جدید ترین اور مضبوط بنانا ہے ۔دوسرے منصوبے کے تحت، شہری سیلاب کے خطرے کو کم کرنے کے لیے سات سب سے زیادہ آبادی والے میٹرو – ممبئی، چنئی، کولکتہ، بنگلورو، حیدرآباد، احمد آباد اور پونے کے لیے 2,500 کروڑ روپے کا پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔
Union Home Minister Amit Shah has announced three major schemes for disaster management worth over Rs 8000 crore- A total of Rs 5,000 crores project to expand and modernize fire services in states, Rs 2,500 crores project for the seven most populous metros – Mumbai, Chennai,… pic.twitter.com/CSMJbiiwHz
— ANI (@ANI) June 13, 2023
ان سے سیلاب سے نمٹنے کے نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ٹھوس حل کی سمت میں بھی کام کیا جائے گا۔تیسرے منصوبے میں 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کو کم کرنے کے لیے 825 کروڑ روپے کی قومی لینڈ سلائیڈ رسک مٹیگیشن اسکیم شروع کی جائے گی۔