نئی دہلی،22 اکتوبر(یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو جمعرات کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کےلئے وہ جس جستجو کے ساتھ اپنا تعاون دے رہے ہیں،اس کے سبھی گواہ ہیں۔
مسٹر شاہ آج 56 برس کے ہوگئے۔ وہ 2014 سے 2020 تک بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر رہے۔ ان کی قیادت میں پارٹی نے 2019 کا عام انتخابات لڑا اور شاندار جیت حاصل کی۔ وہ 2019 کے الیکشن میں خود گجرات میں گاندھی نگر سے الیکشن لڑے اور لوک سبھا پہنچے۔
مسٹر مودی نے مسٹر شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا،’’مسٹر شاہ جی کو سالگرہ کی مبارکباد ۔ ملک کی ترقی کےلئے وہ جس جستجو اور محنت سے اپنا تعاون دے رہے ہیں ،اس کے سبھی گواہ ہیں۔ بی جےپی کو مضبوط بنانے میں بھی ان کا تعاون بہت اہم ہے۔ میں ملک کی خدمت میں لگے رہنے کےلئے ان کی لمبی عمر اور صحت مند زندگی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘