نئی دہلی ، 13 جنوری (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، اطلاعات اور نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر اور اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے بدھ کے روز لوہڑی کے تہوارکے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے خواہش کی یہ مقدس تہوارملک کے تمام شہریوں کی زندگی میں خوشی اور خوشحالی لائے۔
ملک ،بالخصوص پنجاب اور ہریانہ میں لوہڑی کا تہوار بڑے دھوم دھام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ لوہڑی کے دن آگ میں تل ، گڑ ، ریوڑی اور مونگ پھلی چڑھانے کا رواج ہے ۔ یہ تہوار کسانوں کا نیا سال بھی سمجھا جاتا ہے ۔ اسے موسم سرما کے جانے اور موسم بہار کی آمد کی علامت کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔
مسٹر شاہ نے ملک کے شہریوں کو لوہڑی کے تہوارکی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’لوہڑی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔ یہ مقدس تہوار تمام شہریوں کی زندگی میں خوشی اور خوشحالی لائے‘‘۔
مسٹر جاوڈیکر نے کہا ’’ ملک کےتمام شہریوں کو لوہڑی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔ یہ مقدس تہوار سب کی زندگی سے منفیت دور کرے اور خوشحالی لائے‘‘ ۔
مسٹر نقوی نے ٹویٹ کر کے کہا ’’لوہڑی کی دل کی گرائیوں سے مبارکباد ‘‘ ۔