نئی دہلی ، 17 ستمبر(یواین آئی ) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ پر جمعرات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شکل میں ملک کو ایک ایسی قیادت ملی ہے جس نے عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیوں سے محروم طبقات کو ترقی کے قومی دھارے سے جوڑا اور ایک مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی ۔
مسٹر مودی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پرمسٹر شاہ نے آج مبارکباد دیتے ہوئے کئی ٹوئٹ کئے۔
انہوں نے لکھا ’’ ملک کی خدمات اورغریبوں کی فلاح و بہبود کے تیئں وقف وزیر ملک کے ہر دلعزیز رہنما مسٹر نریندر مودی جی کو سالگرہ کی مبارکباد ۔ مودی جی کی شکل میں ملک کو ایک ایسی قیادت ملی ہے جس نے عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیوں سے محروم طبقات کو ترقی کے قومی دھارے سے جوڑا اور ایک مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی ‘‘۔
مسٹر شاہ نے مزید لکھا ’’ کئی دہائیوں سے اپنے حقوق سے محروم ملک کے غریبوں کو گھر ، بجلی ، بینک کھاتے اور بیت الخلا کی دینا یا اجوالا اسکیم کے تحت غریب ماؤں کے گھر گیس پہنچا کر انہیں قابل احترام زندگی دینا ہو ، یہ صرف اور صرف وزیر اعظم نریندر مودی کے پختہ عزم سے ہی ہو پایا ہے ‘‘ ۔
مسٹر شاہ نے وزیر اعظم کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی خواہش کرتے ہوئے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا ’’ ایک مضبوط ، محفوظ ، خود انحصار ہندوستان کے لئے اپنی زندگی کا ہر لمحہ صرف کرنے دینے والے اعظیم لیڈر نریندر مودی کی قیادت میں مادروطن کی خدمت کرنے کا موقع ملنا اچھی قسمت کی بات ہے۔ میں ملک کے کروڑوں لوگوں کے ساتھ مودی جی کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں۔