شاہ رخ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آریان کے برانڈ ’ڈیاول‘ کے کپڑوں کی نئی کلیکشن کی تشہیری ویڈیو شیئر کی ہے۔اس تشہیری ویڈیو میں آریان خان کو بورڈ پر چاک سے بلیک بورڈ پر کچھ لکھتےہوئے اپنے برانڈ کے لوگو کا انتخاب کرتے ہوئے کچھ دشواری کا سامنا کرتے جبکہ شاہ رخ خان کو اس کام میں اپنے بیٹے کی مدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔









