نئی دہلی: دنیا کی مشہور ٹائمز میگزین میں نام آنے کے بعد لوگوں میں موضوع بحث بنی شاہین باغ کی دادی کے نام سے مشہور بزرگ خاتون بلقیس نے پریس کلب آف انڈیا میں امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی جو ان کے بیٹے کی طرح ہیں، وہ شہریت ترمیمی قانون کو واپس لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جن نوجوانوں کو گرفتارکیا گیا ہے ان کو رہا کیا جانا چاہئے، دادی بلقیس نے کہا نفرتوں کو چھوڑ کر محبت سے بات کرنی ہوگی اور محبتوں کو پروان چڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ شفقت کا برتاؤ کرنا چاہیے تبھی نوجوان بزرگوں کی بات مانیں گے۔









