بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے فلم پدماوتی کے بعد نئی فلم کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس کا اعلان انہوں نے دیوالی کے موقع پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور شری ناراین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بتی گُل میٹر چالو‘میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ ان مد مقابل شردھا کپور اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
اس فلم میں شاہد کپور ایک وکیل کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی نظر آتی ہے جو پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے خلاف اپنی آواز اٹھاتا ہے۔
واضح رہے اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہی کردیا جائیگا جبکہ یہ فلم اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔