شاہجہانپور : اترپردیش میںشاہ جہاپور کے شہر کوتوالی علاقہ میں اے ٹی ایم کو ہینگ کر کے گاہک کے ذریعہ بھری گئی رقم کو نکال لینے والے دونوجوانوںکو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔جبکہ ان کا تیسرا ساتھی ابھی بھی فرارہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ پندرہ نومبر کو کچا کٹراششانک پٹیل نے اطلاع درج کرائی تھی کہ وہ کچا کٹراواقع پنجاب نیشنل بینک کے اے ٹی ایم سے روپئے نکالنے گیا تھا اورروپیہ نکالنے کیلئے اس نے دس ہزار روپئے بھرے اسی وقت اے ٹی ایم ہینگ ہوگیا اس کے کچھ ہی دیر بعد موبائل پر مسیج آیاکہ اس کے اے ٹی ایم سے دس ہزار روپئے نکل گئے ہیں۔ اس اطلاع پر پولیس نے اے ٹی ایم کی پھوٹیج نکلوائی اوربہادر گنج ڈاک خانہ والی گلی کے باشندہ سنیل اوروشال شرما کو گرفتارکرلیا ۔جب کہ انکر سنگھ نامی اس کا تیسرا ساتھی فرار ہے۔