شاہجہاں پور:؛ اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں تلہر علاقے سے پولیس نے منشیات کے اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے دو اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 10کلو 500گرام فائن کوالٹی کی افیم ضبط کی ہے۔جس کی عالمی بازار میں قیمت تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔









