قاہرہ۔ ؛ اُردن میں ہندی فلموں کی مقبولیت نے اداکار پرینکا چوپڑہ کو حیران کردیا جبکہ انہوں نے وہاں کے بچوں کے ساتھ شاندار وقت گذارا۔ وہ اقوام متحدہ کے نمائندہ کی حیثیت سے شامی پناہ گزین بچوں کے اردن میں کیمپ کا دورہ کررہی تھیں۔
ان بچوں نے ان کے توسط سے ہندوستان کے اداکار شاہ رخ خان اور کیٹرینہ کیف کو محبت نامہ روانہ کیا۔ پرینکا چوپڑہ نے کہا کہ اردن کے بچوں نے ان فلمی ستاروں کو نہیں دیکھا ہے، صرف ان کی فلمیں دیکھی ہیں اور ان کے مداح ہیں۔ کیٹرینہ کیف کے علاوہ سلمان خان، اکشے کمار، کرینہ کپور اور اَنوشکا شرما اردنی بچوں میں بے حد مقبول ہیں۔ پرینکا، اقوام متحدہ کی عالمی خیرسگالی سفیر ہیں۔
انہوں نے اپنے دورہ کی دستاویزی فلم بھی تیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دورہ میں انہوں نے ایک لاکھ 80 ہزار شامی پناہ گزینوں سے ملاقات کی ہے۔