غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری ہے، اس درمیان صیہونی فوجیوں نے ایک ہسپتال کے طبی عملے کے افراد اور مریضوں کو اغوا کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے خان یونس میں الامل ہسپتال کے طبی عملے کے ساتھ ساتھ مریضوں کے اغوا کی اطلاع دی ہے۔