لکھنؤ : سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے آج الزام لگایا ہے کہ بی جے پی حکومت کے کام اور پالیسی ساز ناکامیوں اور وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے انتظامیہ پر کنٹرول کھو دینےسے اترپردیش میں کورونا بحران خطرناک شکل لیتا جا رہا ہے۔
ہر روز انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں بے تہاشا اضافہ ہو رہا ہے اور شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں آخری رسومات ادا کرنے کےلئے جگہ نہیں بچی ہے۔
ڈبل انجن والی حکومتیں جن ریاستوں میں ہیں وہاں کورونا کی دوسری لہر کے قہر نے سبھی جھوٹے دعووں اور بد انتظامی کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔