نئی دہلی: سشمیتا سین نے حال ہی میں گزشتہ جمعرات کو انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔
اس پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کا بروقت علاج کیسے ہوا۔ اب، سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر لائیو کے ذریعے ‘ڈاکٹرز کی پوری ٹیم’ اور یہاں تک کہ ممبئی کے ناناوتی اسپتال کی سکیورٹی کا شکریہ ادا کیا ہے، جہاں وہ زیر علاج تھیں۔
دو روز قبل جب خبر آئی کہ اداکارہ سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑا ہے تو یہ خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی۔ اداکارہ کی طبیعت اتنی خراب تھی کہ انہیں اسٹنٹ کا سہارا بھی لینا پڑا۔ اب سشمیتا نے انسٹاگرام پر لائیو آکر اپنے مداحوں کے ساتھ بہت سی باتیں شیئر کی ہیں اور اپنی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ بھی دیا ہے۔
انہوں نے مداحوں کو سب کچھ بتایا کہ یہ سب کیسے ہوا اور ڈاکٹروں نے بروقت ان کی جان کیسے بچائی۔ لائیو کے دوران جذباتی ہو گئیں سشمتا سین حال ہی میں جب سشمیتا سین انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ لائیو نظر آئیں تو ان کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ وہ ٹیشو پیپر کی مدد سے آنکھیں پونچھتی نظر آئیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب انہیں ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تو کسی کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ وہ وہاں داخل ہیں۔ انہیں نے کہا میں خود نہیں چاہتی تھی کہ لوگ یہ سب جانیں۔ اس لیے انہوں نے لائیو کے دوران ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اور عملے کا بھی شکریہ ادا کیا۔
بتادیں کہ سشمیتا سین نے یہ بھی کہا کہ ان کے مداحوں نے انہیں اتنے دل بھیجے ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی اور آریہ 3 کی شوٹنگ کی تیاری شروع کر دیں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ اپنی زندگی سے پیار کرتے ہیں تو اپنا خیال رکھیں