ریاستی حکومت کے ذریعہ لکھنؤ میں 56؍ایکڑ آراضی پر شان اودھ جدید طرز سے تیار کیا جائے گیا۔اس کے فروغ دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔یہ نئی دہلی کے کناٹ پیلس کے طرز پر کثیر مقصدی استعمال کے لئے تیار کیا جائے گا۔اس پر تقریباً 710؍کروڑ روپیہ خرچ کا تخمینہ ہے۔شان اودھ کی ترقی کے لئے رواں مالیاتی سال میں 100 ؍کروڑ روپیہ کے بجٹ کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
محکمہ رہائشی ترقی سے موصول اطلاع کے مطابق گومتی نگر توسیع اسکیم میں یہ جدید (کناٹ پیلس ) لکھنؤ ترقیاتی اتھارٹی کے ذریعہ تیار کیا جا رہا ہے۔کناٹ پیلس کے لئے معینہ 56؍ایکڑ آراضی میں سے 13؍ایکڑ پر شان اودھ جدیدکامپلکس 6؍ایکڑ آراضی پر ریاستی و مرکزی حکومت کے متعدد دفاتر ،2 ؍ایکڑ آراضی پر ہوٹل اور باقی 35؍ایکڑ آراضی پر رہائشی عمارتوں کی تعمیر کی جائے گی۔
اس کامپلکس کی تعمیر سے گومتی نگر توسیع ،بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم اور میسرس انسل کی سوشانٹ گولف سٹی ،اودھ وہار اسکیم کے علاوہ دیگر نجی اداروں جیسے اومیکس،شپرا وغیرہ کے پروجیکٹوں سے وہاں کے رہائش پزیروں کو یومیہ استعمال کی ضروری سہولیات مہیا ہو سکے گی۔
مجوزہ شان اودھ کی تعمیر کے خاکے اور مختلف ترقیاتی کاموں کو نئی رفتار ملے گی اور لوگوں کے سطح زندگی میں بھی ضروری تبدیلی آئے گی۔