آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ گیند باز شین وارن اکثر اپنی نجی زندگی کو لے کر سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ ایک مرتبہ پھر وہ سرخیوں میں ہیں اور اس مرتبہ وہ آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک کی سابق اہلیہ کی وجہ سے موضوع بحث ہیں ۔ خبر ہے کہ پچاس سال کے شین وارن کلارک کی سابق اہلیہ کائلی سے نزدیکیاں بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ کلارک اور کائلی کا اسی سال طلاق ہوا ہے ۔
شین وارن کائلی کے نزدیک آنے کی کوشش کررہے ہیں اور ایسا ان کا سوشل میڈیا اکاونٹ بتا رہا ہے ۔ دراصل کائلی کی ہر تصویر کو شین وارن لائیک پر لائیک کر رہے ہیں ۔ خیال رہے کہ شین وارن کا نام پہلے بھی کئی خواتین سے جڑ چکا ہے ۔ برٹش اداکارہ لج ہارلے سے لے کر دیج ایمیلی اسکاٹ تک سے ان کا نام جڑچکا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ کلارک اور کائلی بولڈی نے 15 مئی 2012 کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما تھا ۔ ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے ۔ حالانکہ ان کا رشتہ زیادہ نہیں چل سکا اور شادی کے سات سال بعد 12 فروری 2020 کو اس جوڑے نے الگ ہونے کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ پانچ مہینے پہلے سے ہی الگ رہ رہے تھے ۔ ایسی بھی خبر تھی کہ طلاق کیلئے کلارک کو 285 کروڑ روپے دینے پڑے ، جس میں ایک گھر بھی شامل ہے ۔
سال 2018 میں ہوا تھا ہنگامہ
کلارک اور کائلی کے درمیان رشتے میں اس وقت تلخی آگئی جب 2018 میں کلارک کا نام ان کی ہی اسسٹینٹ کے ساتھ جڑنے لگا تھا ۔ ساشا اور کلارک کی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں ۔ ساشا ، کلارک کی کرکٹ اکیڈمی کا کام دیکھتی تھیں ۔