آئی پی ایل 2019 کے فائنل مقابلے میں ممبئی انڈینس اورچنئی سپرکنگس کا آمنا سامنا ہوا تھا اور روہت شرما کی ٹیم نے ایک رن سے بازی مارکرریکارڈ چوتھا خطاب جیتا ہے۔
اس جیت کے بعد ایک طرف ممبئی کی جیت کی چرچا ہورہی ہے تو دوسری طرف چنئی کے بلے بازشین واٹسن کی دلیری کو ہرکوئی سلام کررہا ہے۔ سچ کہا جائے تو ان کی فائنل میں اپنی ٹیم کو جیت دلانے کی للک نے ورلڈ کرکٹ کو حیران کردیا ہے۔ (تصویر: آئی پی ایل)۔
چنئی سپرکنگس کے فائنل میچ ہارنے کے بعد ٹیم کے سینئر کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے شین واٹسن کو لے کربڑا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ‘واٹسن کے گھٹنے میں چوٹ لگی ہوئی تھی۔ واٹسن کے گھٹنے سے خون بھی بہہ رہا تھا، لیکن انہوں نے یہ بات ٹیم کے کسی ساتھی کھلاڑی کو نہیں بتائی اوروہ بلے بازی کرتے رہے۔ ٹیم کو اس کے بارے میں تب پتہ چلا جب وہ آوٹ ہوکر واپس آگئے۔ (تصویر: آئی پی ایل)۔
آئی پی ایل کی سائٹ پرموجود فائنل میچ کی تصویروں میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ شین واٹسن کے لیفٹ پیرکے گھٹنے سے کافی خون بہہ رہا ہے۔ خون اتنا زیادہ ہے کہ ان کے ٹراوزرسے اوپر سے دکھائی پڑ رہا ہے۔ (تصویر: آئی پی ایل)۔