مہا وکاس اگھاڑی کے لیڈر شرد پوار، ادھو ٹھاکرے اور پرتھوی راج چوان نے ہفتہ کو ممبئی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی اور ریاست میں لوک سبھا انتخابات 2024 میں اتحاد کی حمایت کرنے پر ملک کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ این سی پی (ایس سی پی) کے شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جہاں بھی روڈ شو اور ریلیاں کیں، ان جگہوں پر ایم وی اے کی جیت ہوئی۔









