ممبئی، 17 مئی (یو این آئی) لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) کا اسٹاک منگل کو تقریباً آٹھ فیصد کی گراوٹ کے ساتھ مارکیٹ میں درج ہوا۔بی ایس ای میںایل آئی سی کا شیئر 867.20 روپے اور این ایس ای میں 872 روپے پر کھلا۔ اس کی قیمت 949 روپے تھی۔
ایل آئی سی نے کمپنی کے پالیسی ہولڈرز اور خوردہ سرمایہ کاروں کو 889 روپے اور 904 روپے فی شیئر کی شرح سے حصص الاٹ کیے تھے۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی بڑی انشورنس کمپنی ایل آئی سی کے پہلے آئی پی او میں پیش کیے گئے شیئروں کے مقابلے 2.95 فیصد درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ یہ شمارہ 4 مئی سے عام سرمایہ کاروں کے لیے کھلا تھا اور 9 مئی کو بولی لگانے کا آخری دن تھا۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، اس شمارے میں 47.83 کروڑ حصص کے لیے درخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہ 16.2 کروڑ فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔
ایل آئی سی پالیسی ہولڈرز کے لیے محفوظ زمرہ میں سبسکرپشن 6.11 گنا رہی، جب کہ کمپنی کے ملازمین کے لیے محفوظ حصص کے لیے درخواستوں کی تعداد 4.39 گنا موصول ہوئی۔ یہ ملک میں اب تک کا سب سے بڑا آئی پی او ہے۔