لگتا ہے کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ہم بالی ووڈ کے سلیبٹریز کی شادیوں کے گواہ بننے جارہے ہیں۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ فرحان اختر، شیبانی دانڈیکر، رنبیر کپور عالیہ بھٹ، ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ اس سال شادی کے بندھن میںبندھ سکتے ہیں حالانکہ ابھی تک اس بارے میں ان جوڑیوں کی طرف سے کوئی افیشل کنفرمیشن نہیں آیا ہے۔
اب حالیہ اطلاعات کی مانیں تو اس فہرست میں ایک اور بالی ووڈ ایکٹریس کا نام جڑ چکا ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ ایکٹریس شردھا کپور ہے کہا جارہا ہے کہ شردھا اپنے بوائے فرینڈ سلیبریٹی فوٹو گرافر روہن شیشٹھا سے اس سال شادی کرسکتی ہیں۔ یہ دونوں ایک دوسرے کو کافی طویل عرصہ سے جانتے ہیں اور دونوں نے سال 2018 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ شردھا کپور کے والدین بھی اس رشتہ سے خوش ہیں اور شردھا نے اس بارے میں روہن سے بات بھی کی ہے۔ شردھا اس وقت سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم ’’چھچورے‘‘ کی شوٹنگ کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ پربھاس کے ساتھ ان کی فلم ’’ساہو‘‘ بھی ریلیز کے لئے تیار ہے۔ شردھا ورون دھون کے ساتھ ریموڈیسوزا کی فلم اسٹریٹ ڈانسر میں بھی کام کررہی ہیں۔