رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا: انتخابات میں شرکت شرعی ذمہ داری اور ملک کے قومی مفادات کی ضمانت ہے. رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج جمعہ کے روز مجلس شورای اسلامی( پارلیمنٹ ) کے گیارہویں دور کے انتخابات اور ماہرین کی کونسل کے پانچویں دور کے پہلے وسط مدتی انتخابات کے شروع ہوتے ہی حسینہ امام خمینی (رح) میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا. اس موقع پر آپ نے فرمایا کہ انتخابات قومی مفادات کا ضامن ہے اور انتخابات قومی جشن کا دن ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات کو شرعی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ انتخابات کا دن عوام کے سول یا شہری حق و حقوق کا دن ہے اور جو ووٹ دینے کیلئے آتے ہیں اور اپنے ملک کے امور کو چلانے میں شریک ہوتے ہیں یہ ان کا حق ہے۔
ایران بھر کے صوبوں، شہروں اور دیہی علاقوں میں ووٹروں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔
پارلیمنٹ کی 290 نشستوں کے لئے 7000 سے زائد امیدوار ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
ایران بھر میں پارلیمانی انتخابات کے لئے 208 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں تا کہ ایرانی عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکے۔
۔۔۔۔۔
نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آج صبح حسینیہ امام خمینی (رہ) میں پارلیمنٹ کے انتخابات اور خـبرگان کونسل کے وسط مدتی انتخابات میں اپنا ووٹ بیلٹ بکس نمبر 110 میں ڈالتے ہوئےفرمایا: انتخابات میں شرکت شرعی ذمہ داری اور ملک کے قومی مفادات کی ضمانت ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آج صبح ابتدائی ساعات میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں پارلیمنٹ کے انتخابات اور خبـرگان کونسل کے وسط مدتی انتخابات میں اپنا ووٹ بیلٹ بکس نمبر 110 میں ڈالتے ہوئےفرمایا: انتخابات میں شرکت شرعی ذمہ داری اور ملک کے قومی مفادات کی ضمانت ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس موقع پر گفتگو میں انتخابات کے دن کو قومی جشن کا دن قراردیا اور قومی جشن کے دن پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا: انتخابات کا دن شہری حق کے حصول کا دن ہے قوم آج اپنا ووٹ استعمال کرے گي اور ملک کی مدیریت کے امورمیں اپنا حصہ ڈالے گی نیز یہ کہ انتخابات میں حصہ لینا ایک شرعی ذمہ داری بھی ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات کو ملک کے قومی مفادات کی ضمانت قراردیتے ہوئے فرمایا: جو شخص قوم کے مفادات سے محبت رکھتا ہے وہ انتخابات میں شرکت کرےگا ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ووٹ ڈالنے کے سلسلے میں قوم کو سفارش کرتے ہوئے فرمایا: میری ہمیشہ کی طرح یہی سفارش ہے کہ عوام دن کے پہلے حصہ میں اپنا ووٹ ڈالیں اور اسے دن کی آخری ساعات تک مؤخر نہ کریں ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہر شہر کے باشندوں کو وہاں کے نمائندوں کی تعداد کے مطابق اپنا ووٹ ڈالنا چاہیے مثلا تہران میں 30 نمائندے ہیں تو یہاں 30 نمائندوں کو ووٹ دیں، کیونکہ یہ کام قوی پارلیمنٹ کی تشکیل میں مؤثر ثابت ہوگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کے لئے انتخابات کو اللہ تعالی کی برکت کا باعث قراردیا اورشاندارانتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے فعال کردار کا شکریہ ادا کیا۔