بالی وڈ کے مشہور اداکار اور کپور خاندان کے چشم و چراغ ششی کپور دنیا میں نہیں رہے۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔ ششی کپور مشہور اداکار اور ہدایت کار راج کپور کے چھوٹے بھائی اور فلم ‘مغلِ اعظم’ میں اکبر کا کردار ادا کرنے والے پرتھوی راج کے صاحبزادے تھے۔
انھوں نے دو سو سے زیادہ فلموں میں کام کیا جن میں ‘جب جب پھول کھلے،’ ‘وقت،’ ‘روٹی کپڑا اور مکان،’ ‘کبھی کبھی،’ ‘ستیم شیوم سندرم،’ ‘کالا پتھر،’ ‘کرانتی،’ ‘نمک حلال،’ ‘ترشول،’ ‘دنیا میری جیب میں،’ وغیرہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ انھوں نے کئی انگریزی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں آئیوری مرچنٹ کی ‘ہیٹ اینڈ ڈسٹ’ شامل ہے۔