نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک مرتبہ پھر تعریف کی۔ انگریزی اخبار کے ایک کالم میں تھرور نے پی ایم مودی کو بھارت کے لیے ‘بنیادی اثاثہ’ قرار دیتے ہوئے ان کی حرکیات شخصیت اور عالمی سطح پر بھارت کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت کی تعریف کی۔ اس کے بعد کانگریس پارٹی میں ہلچل مچ گئی جبکہ تھرور کو لے کر سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں بھی تیز ہوگئیں۔







