بی جے پی چھوڑکرکانگریس میں شامل ہوئے اور اداکار سے سیاستدان بنے شتروگھن سنہا کے ایک بیان نے بہارکی سیاست میں گرمی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔ دراصل شتروگھن سنہا نے محمد علی جناح کوملک کی آزادی کا ہیروبتایا توبی جے پی ان پر بری طرح حملہ آورہوگئی۔
بہاربی جے پی نے اسے غلط بتاتے ہوئے مایوس کن قراردیا۔ پارٹی کے ممبراسمبلی نتن نوین نےکہا کہ بہارکی تہذیب محمد علی جناح کی طرفداری نہیں کرسکتی۔ انہوں نے جناح کی طرفداری کرکے کروڑوں لوگوں کے جذبات کوچوٹ پہنچائی ہے۔
شتروگھن سنہا نے جناح کی پہلے تعریف کی بعد میں کہا زبان پھسل گئی تھی،در اصل میں محمد علی جناح کے بجائے مولانا ابولکلام آزاد کہنا چاہتا تھا۔
بی جے پی ممبراسمبلی نتن نوین نےکہا کہ ملک کا ہرشخص جناح مخالف ہے۔ شتروگھن سنہا نےملک کوتقسیم کرنے والےکی طرفداری کرکے شرمناک کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں جاتے ہی ان کا مزاج بدل گیا ہےاوروہ اقلیتوں کے ووٹوں کوحاصل کرنے کےلئےکچھ بھی بول رہے ہیں۔