مسجد نبویﷺ کے مؤذن شیخ فیصل نعمان پیر کی شام انتقال کر گئے۔
ان کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز بعداز نمازِ فجر ادا کی گئی جبکہ انہیں مدینہ منورہ کے تاریخی جنت البقیع قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شیخ فیصل نعمان کا انتقال بروز پیر، 22 دسمبر کو ہوا۔ ان کی نمازِ جنازہ 23 دسمبر کو بعداز نمازِ فجر مسجد نبویﷺ میں ادا کرنے کے بعد انہیں جنت البقیع قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔
ان سائیڈ حرمین کی جانب سے سوشل میڈیا پرشیخ فیصل نعمان کی جانب سے دی جانے والی آخری اذان کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے، جو انہوں نے 2 نومبر کو دی تھی۔
https://twitter.com/i/status/2003223359409258573
حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق شیخ فیصل نعمان کو 2001 میں مسجد نبویﷺ کا مؤذن مقرر کیا گیا تھا۔ اذان دینا مؤذن کے خاندان کی روایت رہی ہے۔ ان کے والد اور دادا بھی مسجد نبویﷺ میں مؤذن کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
https://x.com/insharifain/status/2003225293356695871?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2003225293356695871%7Ctwgr%5E4343cc65eabb23090d76797404fddcb4d8ed77e4%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1540528








