بحرین کی ظالم و جابر حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو غیر قانونی طور پرگھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے شیعہ مسلمانوں کے روحانی پیشوا کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو بحرین کی ظالم و جابر حکومت نے غیر قانونی طور پر گھر میں نظر بند کررکھا تھا اور انھیں طبی سہولیات سے بھی محروم کررکھا تھا۔ حال ہی میں ان کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ لیکن بحرین کی حکومت نے ان کا علاج کرانے سے انکار کردیا البتہ بحرین میں عوامی مظاہروں اورعالمی دباؤ کے بعد بحرین کی حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے اورانھیں علاج معالجے کے لئے اسپتال میں داخل کردیا ۔ اس سے قبل جمعیت الوفاق کے ڈپٹی سکریٹری شیخ حسین الدیہی نے کہا تھا کہ شیخ عیسی قاسم کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
بحرین کے مختلف علاقوں میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائی کے لئے آئے روز مظاہرے ہو رہے ہیں۔ آل خلیفہ کی فوج نے جون 2016 سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ کر کے انھیں گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔