لکھنؤ : شیعہ انٹرکالج میں اس سال یوپی بورڈ کے امتحانات کا نتیجہ ہائی اسکول میں ۸۷ء۲ فیصد اور انٹر میں ۸۳ء۶ فیصد رہا۔
کالج کے پرنسپل حسن سعید نقوی نے بتایا کہ انٹر میں کالج کے ۱۵۹ طلباء و طالبات نے فرسٹ پوزیشن میں امتحان پاس کیا اور انٹر کی طالبہ رادھیکا نے کالج میں سب سے زیادہ ۷۹ فیصد اور طلباء میں شمشاد حسین نے ۷۴ فیصد نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح ہائی اسکول کے امتحان میں کالج کی طالبہ سیرت خاں نے ۸۳ فیصد نمبروں کے ساتھ امتحان میں کامیابی حاصل کی۔