لکھنو؛ سحری کے وقت تک شیعہ فرقہ میں چاند کی رویت کے تعلق سے ذبذب رہا اور روزہ داروں کو یہ فکر تھی کہ بدھ کے دن روزہ رکھنا ہوگا کہ نہیں،لیکن تقریبا ٣ بجے صبح تصویر بالکل صاف ہوگئی اور یہ واضح ہوگیا ہے عید بدھ کے دن ہی اور ہندوستان کے کشمیر میں چاند نظر آنے کو تسلیم کرلیا جائے۔ اس سلسلے میں آج لکھنو اور ملک کے دیگر مقامت میں شیعہ حضرات نے عید الفطر کی نامز ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی مگر عام طور یہ عید کی تقریبات کو جمعارت کو منانے کا اعلان کیا ہے۔
لکھنو میں سب سے بڑی جماعت تاریخی امام باڑے آصفی کی مسجد میں ادا کی گئی جہاں ہزاروں افراد نے نماز ادا کی۔ اسی طرح سے چھوٹی اور بڑی مسجدوں میں لوگوں نے عید کی نماز ادا کرتے ہوئے ملک و قوم کے امن و چین کی دائیں بھی مانگیں۔
نماز کے بعد لوگون نے ایک دوسرے کو مبارکباد اور گلے ملے اور سیوئیوں سے مہمان نوازی کی۔عید میں بچے اپنے چمکیلے لباس زیب تن کیئے ہوئے خوشیاں مناتے ہوئے دیکھے گئے اور اپنے بڑوں سے عیدی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
سنی عالم دین مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کیا کہا
مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے بتایا کہ جمعرات کو پورے ہندوستان میں سنی کمیونٹی عید منائےگی. اس مرکزی چاند کمیٹی طے کرتی ہے رات میں چاند دکھائی نہیں دیا اس کا اعلان ہو گیا تھا. شیعہ مذہبی رہنماؤں نے بھی جمعرات کو عید منانے کا اعلان کیا تھا، لیکن اچانک انہوں نے بدھ کو عید کیوں انکار لی اس کی معلومات میرے پاس نہیں ہے.