نئ دهلى 14 جولائ/ 2023آج نوويڈا پریس کلب میں شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سید سیف عباس نقوی، مولانا امام حيدر زيدى ، مولانا على حيدر، نے اخبار نویسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ75 برس ہو گئے مسلمانوں کا ہر سیا سی جماعت نے استحصال کیا ہے ۔ الیکشن سے قبل بڑے بڑے وعدے کیے جاتے ہیں اور حکومت تشکیل پانے کے بعد تمام وعدوں کونظر انداز کیا جا تا ہے جیسا کہ ماضی میں سچر کمیٹی کی رپورٹ سے انکشاف ہوا ۔
مسلمانوں کو تعلیمی اور اقتصادی طور پر کمزور کر نے کی ہمیشہ ہر حکومت نے کو شش کی ہے ۔ لیکن اب ہم کو بیدار ہونا پڑے گا جب ملک کے اندر 2 فیصد ،4 فیصد ،5 فیصد والی اقوام کو نمائندگی دی جا تی ہے تو شیعہ قوم جو اقلیت در اقلیت ہے اور مسلمانوں میں تقریباً 15 سے 20 فیصد ہیں یعنی 30 کروڑ مسلمانوں میں 5 سے 6کروڑشیعہ موجود ہیں اس کے بعد شیعوں کونمائندگی سے محروم رکھا جاتا ہے اسی وجہ سے شیعہ قوم ہر میدان میں پچھڑتی چلی جا رہی ہے جس کاثبوت کشمیر سے کنیا کماری تک کسی بھی صوبہ میں یا مرکز میں شیعہ نمائندگی موجود نہیں ہے ۔
لہذا شیعہ قوم آبا دی کے تناسب سے اپنی حصہ داری کی مانگ کرتی ہے ۔ اسی سلسلہ میں شیعہ علما کی ایک کانفرنس 15 ؍جولائی 2023 نئی دہلی اماميه حال میں منعقد ہو رہی ہے جس میں ملک کے مختلف صوبوں سے سیکٹروں علمأکے آنے کی منظوری مل گئی ہے ۔
اس میٹنگ میں کامن سول کو ڈ پر خا ص طور سے گفتگو ہو گی اس کے علا وہ شیعہ قوم کے داخلی مسائل و دیگرمسائل کے ساتھ علماچند مو ضوعات پر تبادلہ خیال کر 2023 میں متعدد صوبوں کا الیکشن اور 2024 میں مر کزی الیکشن کے لیے اپنی مانگوں کو سیا سی جماعتوں کے سامنے رکھیں گے