لکھنو | اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سے بڑی خبر آرہی ہے۔ کورنا قہر کے بیچ شیعہ وقف بورڈ کے سابق چئیرمین وسیم رضوی کورونا پازیٹیو ہیں اس بات کی خبر انھوں نے خود دی۔
انہوں نے کہا کہ 15 ستمبر کو رام پور کی عدالت گئے تھے خود کے خلاف چل رہی جانچ میں تعاون کرنے کے سبب وہ رامپور گئے تھے۔ وہاں سے واپس آکر انھیں یہ محسوس ہوا کہ ان میں سونگھنے کی صلاحیت کم ہو رہی ہے۔
اس کے سبب انھوں نے اپنی چانچ کروائی جو کرونا پازیٹیو آئی ہے۔ انھوں نے آگے کہا کہ جو لوگ میرے رابطے میں آئیں ہیں وہ خود احتیاط برتے اور اپنی کوڈ -19 کی جانچ ضرور کروا لیں۔ اس موقع پر وہ اپنے مخالفین کو جواب دینے سے باز نہیں آئے انھوں نے للکارتے ہوئے کہا کہ کٹھ مللا زیادہ خوش نہ ہوں وہ جلد ہی کرونا کو ہرا کر واپس آئے گے۔