شملہ:شملہ اور قربی تفریحی مقامات کفری، نارکنڈہ اور چائل میں آج صبح جب لوگ سوکر اٹھے تو ہر طرف برف کی سفید چادر چھائی ہوئی تھی۔
ریاستی راجدھانی میں کل رات سات سے آٹھ سینٹی میٹر برف پڑی ہے ۔
آس پاس کی پہاڑیوں کی چوٹیوں پر برف کی چھتریاں جیسی نظر آرہی تھیں۔
شملہ میں تاریخی رج ۔ مال روڈ اور گھروں کی چھتیں سفید ہوگئی ہیں۔
ایسی اطلاعات ہیں کہ کفری۔ نارکنڈہ۔ فاگو مشوبرہ اور چہل میں ایک بار اور برف پڑی ہے جس سے نارکنڈہ اور کفری کے درمیان ہندستان۔ تبت شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جزوری طور سے متاثر ہوگئی ہے ۔