ہائی کورٹ میں کام کرنے والی جعفر رضا کی بیٹی مریم رضوی نے کلیٹ CLAT امتحان میں 93.25 فیصد نمبر حاصل کرکے آل انڈیا رینک (AIR) میں 535 واں مقام حاصل کیا ہے۔ جس کے بعد مریم کو مبارکباد دینے والوں کا رش ہے اور گھر میں خوشی کا ماحول ہے۔
عنبر فاؤنڈیشن کے چیئرمین وفا عباس نے مریم کے گھر پہنچ کر ان کی عزت افزائی کی۔ اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی اور مبارکباد دی۔
مریم نے بتایا کہ اب وہ پی سی ایس جے کی تیاری کریں گی۔ اس موقع پر محمد کاظم جامی، سید افتخار حسین عابدی، زمانت علی، رضوان علی دانش، اچان صاحب آصف حسن، رضا امام، عزادار حسین سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔