ممبئی ،30،جون (یواین آئی)مہاراشٹر میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری سیاسی اٹھاپٹک کے بعد آج شام ایک حیرت انگیز نتیجہ سامنے آیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اقتدار سے دوری اختیار کرتے ہوئے شیوسینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے کو ہندوتوا کے مدعہ پر وزیراعلی کی کرسی سونپ دی ہے اور بھر پور حمایت دے گی۔شندے راج بھون میں شام ساڑھے سات بجے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں گے۔فڈنویس اُن کی کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔
آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں اس کااعلان اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے کیااور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایکناتھ شندے کی حمایت کرے گی۔جبکہ فڈنویس اور شندے نے دعویٰ کیاکہ مہاراشٹر میں مستقبل میں ایک مضبوط حکومت دیں گے۔
واضح رہے کہ پریس کانفرنس سے قبل دونوں لیڈر راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی اور حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ پیش کیا۔
بی جے پی لیڈر گریش مہاجن نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کو 170 ایم ایل اے کی حمایت حاصل ہے جبکہ 288اراکین میں سے 145،ممبران کی حمایت حاصل رہیگی۔
گزشتہ روز شیوسینا چیف ادھوٹھاکرے نے سپریم کورٹ کے اس فیصلہ پر کہ وہ گورنر کے فیصلے میں مداخلت نہ کرے ،اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔گورنر نے انہیں آئندہ حکومت بننے تک عہدہ پر برقرار رہیں۔
واضح رہے کہ ایکناتھ شندے کاایک لمبا سیاسی کیرئیر ہے جوکہ آنند دیگھے کے شاگرد رہے ہیں۔
ایکناتھ شندے 9 فروری 1964 کو پیدا ہوئے ۔ مہاراشٹر کے 20 ویں وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ وہ مہاراشٹر کی حکومت میں شہری ترقیات اور عوامی تعمیرات (عوامی انڈرٹیکنگز) کے کابینہ وزیر تھے۔ممبئی کے پڑوسی شہر تھانے، مہاراشٹر کے کوپری-پچپاکھڑی حلقہ سے 2004، 2009، 2014 اور 2019 کے لیے مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں مسلسل 4 بار منتخب ہوئے ہیں۔
آنند دیگھے نے شندے کو سیاست میں متعارف کرایا گیا تھا اور 2001 میں ان کی موت کے بعدآنند دیگھے کی میراث کے جانشین بنے۔ وہ 2004 سے مسلسل چار میعادوں کے لیے ممبر قانون ساز اسمبلی کے طور پر منتخب ہوئے۔
1997: تھانے میونسپل کارپوریشن میں پہلی بار کارپوریٹر کے طور پر منتخب ہوئے۔
2001: تھانے میونسپل کارپوریشن میں قائد ایوان کے عہدے کے لیے منتخب ہوئے۔
2002 : دوسری بار تھانے میونسپل کارپوریشن کے لیے منتخب ہوئے۔
2004: پہلی بار مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔
2005: شیوسینا کا تھانے ضلعی سربراہ مقرر کیا گیا۔ پارٹی میں اس طرح کے مائشٹھیت عہدے پر تعینات ہونے والے پہلے ایم ایل اے
2009 : دوسری بار مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔
2014 : تیسری بار مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔
اکتوبر 2014 – دسمبر 2014: مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر
2014 – 2019: مہاراشٹر ریاستی حکومت میں PWD (PU) کے کابینہ وزیر
2014 – 2019: تھانے ضلع کے سرپرست وزیر
2018 : شیو سینا پارٹی کا رہنما مقرر
2019: مہاراشٹر ریاستی حکومت میں صحت عامہ اور خاندانی بہبود کے کابینہ وزیررہے۔
2019: لگاتار چوتھی بار مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔
28 نومبر 2019 : مہاراشٹرکے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کی سربراہی میں مہا وکاس اگھاڑی کے تحت کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف لیا۔
2019: شہری ترقی اور تعمیرات عامہ کے وزیر مقرر
2019: وزیر داخلہ (قائم مقام) مقرر (28 نومبر 2019 – 30 دسمبر 2019) 2020: تھانے ضلع کا سرپرست وزیر مقرر
30 جون 2022: مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔