ممبئی:شیوسینا نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے بی جے پی سربراہ امیت شاہ اور پارٹی کے دیگر بڑے قائدین کے اثاثے جات کوعوام سے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ اس کے بعد بی جے پی قائدین ادھوٹھاکر ے کے اثاثے جات اور آمدنی کے متعلق تحقیقات کروانے کے دعوے پیش کریں۔
اس پر ردعمل پیش کرتے ہوئے بی جے پی نے کہاکہ پارٹی صدر کے ایک ایک پیسے کا حساب عوام کے سامنے ہے۔’’ بی جے پی کے ٹھاکرے فیملی اور دیگر سینا لیڈرس پر بدعنوانی کے الزامات کررہی ہے‘‘۔
سینا رکن پارلیمنٹ راہول شیہوال نے رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ اس قسم کے بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے میں مودی سے پوچھتا ہوں کہ وہ بی جے پی صدر امیت شاہ اور پارٹی کے دیگر قائدین کے ذریعہ آمدنی اور اثاثہ جات کی عوام کے سامنے کب پیش کریں گے‘‘۔
شیہوال نے کہاکہ ’’ بی جے پی ریاست او رمرکز میں برسراقتدار ہے اور انہیں ہمت ہے تو وہ ٹھاکرے خاندان کی آمدنی اور اثاثہ جات کی تحقیقات کرائے۔
چیف منسٹر کو چاہئے کہ وہ کچھ کہنے سے قبل ثبوت پیش کرے‘ میں سمجھتا ہوں کہ وہ الزام تراشی کے ذریعہ راہ فرار اختیارکرنا چاہا رہے ہیں‘ انہوں نے پہلے سے ہی اپنی شکست کو قبول کرلیا ہے‘‘۔
جس پر ردعمل پیش کرتے ہوئے بی جے پی ترجمان مادھو بھانڈاری نے کہاکہ ’’ سینا شاہد بھول گئے ہوگی امیتابھ شاہ کے سال 2012 کا حلف نامہ کو آج بھی عوام کے درمیان میں ہے ‘ اگر نہیں تو ہم دوبارہ اس حلف نامہ کو عوام کے ساتھ پیش کریں گے تاکہ ان کے مطالبات کی یکسوئی ہوسکے‘‘۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارا یسا کوئی ارادہ نہیں ہے مگر سینا چاہتی ہے تو ہم ضرور تحقیقات ان کی مرضی کے مطابق کرائیں گے‘‘۔
بی جے پی پر سینا کا تازہ حملہ اس وقت منظر عام پر آیاجب چیف منسٹر دیویندر فنڈناویوس نے ٹھاکرے سے اپنے اثاثہ جات کو واضح کرنے مطالبہ کیااور الزام لگایا کہ ’مراہٹی مانوس ‘ کے نام پر انہوں نے کافی پیسہ بٹور ا ہے۔حالیہ دنوں میں بی جے پی ایم کیرتی سومیا نے ٹھاکرے پر سات کمپنیوں میں سرمایہ کاری کا الزام لگایاتھا ۔