بھوپال، 04 جون (یو این آئی) وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع کے دھنورا گاؤں میں ٹریکٹر ٹرالی کے پلٹنے سے 05 لوگوں کی موت اور کچھ کے زخمی ہونے پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر چوہان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ اس حادثے میں قیمتی جانوں کی بے وقت ضیاع کے بارے میں افسوسناک اطلاع ملی ہے۔
وہ ایشور سے دعا کرتے ہیں کہ آنجہانی کے آتما کو شانتی ملے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔