ممبئی ؛حکومت اپنے پانچویں خطرناک سال سے گزررہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس زیرقیادت مہاراشٹرا حکومت شیوسینا کو ترغیب دینے کی کوشش کررہی ہے ۔
ادھو ٹھاکرے زیرقیادت پارٹی بی جے پی زیرقیادت ریاستی اور مرکزی اتحاد میں شامل ہے ۔ اس نے کہا کہ فرنویس یہ واضح کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ ان کے دعوے کے مطابق ریاست نمبر ایک مقام پر پہونچ چکی ہے ۔ شیوسینا کے ترجمان سامنا کے آج کے اداریہ میں فرنویس کے ایک قدیم بیان کا حوالہ دیا گیا کہ شیوسینا ۔ بی جے پی اتحاد برقرار ہے اور آئندہ بھی برقرار رہے گا ۔ اس طرح بی جے پی شیوسینا کو حکومت کو خطرے کی وجہ سے دوبارہ شیوسینا کے ساتھ متحدہ انتخابی مقابلہ میں شرکت کرنا چاہتی ہے ۔