نئی دہلی،25اکتوبر(یواین آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)کی پرانی اتحادی اور مہاراشٹر کے اقتدار میں اہم ساجھے دارشیوسینا اپنے ’ففٹی-ففٹی‘ فارمولے کے تحت بی جے پی پر دباؤ بنانے میں لگی ہوئی ہے اور اس نے جمعہ کو ایک پوسٹر جاری کیا جس میں آدتیہ ٹھاکرے کو ’مستقبل کا وزیراعلی ‘ بتایا گیا ہے.









