نئی دہلی: تین ٹسٹ اور تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم اس وقت انگلینڈ دورے پر ہے، جہاں میزبان ٹیم پرٹسٹ سیریز جیتنے کے خواب پر پہلے ہی پانی پھر گیا ہے اور اب ٹیم کی نظر ٹی -20 سیریز ہے، جو 28 اگست سے شروع ہونی ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے ٹسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ جمعہ سے کھیلا جائے گا۔ ایک خبر کے مطابق تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کے لئے پاکستان کے تجربہ کار آل راونڈر شعیب ملک (Shoaib Malik) دبئی ہوتے ہوئے انگلینڈ پہنچ گئے ہیں۔
حالانکہ ٹیم کے ساتھ جڑنے سے پہلے شعیب ملک کا دو بار کورونا ٹسٹ ہوگا اور دونوں میں نگیٹیو آنے پر ہی وہ ساوتھمپٹن میں ٹیم سے جڑ پائیں گے۔ شعیب ملک نے فلائٹ کی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی اور لوگوں سے پوچھا کہ کیا کوئی اندازہ لگا سکتا ہے کہ وہ کہاں جا رہے ہیں۔
انٹرنیشنل فلائٹس پر پابندی بڑھنے کے بعد نہیں آئے ہندوستان
شعیب ملک جون میں ٹیم کے ساتھ انگلینڈ نہیں ہوئے تھے۔ انہیں فیملی سے ملنے کے لئے تاخیر سے ٹیم کے ساتھ جڑنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھوٹ دے دی تھی۔ ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا (Sania Mirza) اور بیٹا اس وقت ہندوستان میں ہیں اور پہلے وہ فیملی سے مل کر 24 جولائی کو ٹیم سے جڑنے والے تھے،
مگر ہندوستان کے انٹرنیشنل فلائٹس پر 31 جولائی تک پابندی بڑھانے کے بعد وہ ہندوستان نہیں آ پائے اور اب آخر کار انہیں بغیر ملے ہی انگلینڈ روانہ ہونا پڑا۔ حالانکہ شعیب ملک نے تصویر شیئر کرنے کے ساتھ یہ نہیں بتایا کہ وہ انگلینڈ کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے مداحوں کو قیاس آرائی کرنے کے لئے کہہ دیا، جہاں کئی مداح انگلینڈ تو کچھ ہندوستان کی قیاس آرائی کر رہے ہیں، مگر ان کے انگلینڈ پہنچنے کا امکان زیادہ ہے۔ کیونکہ ٹی -20 سیریز شروع ہونے میں اب زیادہ وقت نہیں بچا ہے۔